پکوڑے کے لئے: ایک پیالے میں مکس سبزی کو کاٹ کر ڈالیں۔
پھر اس میں نمک، بیکنگ سوڈا، پسی لال مرچ، پسی ہلدی اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر ہاتھوں سے مسلیں، تاکہ مصالحہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔
پھر اس میں انڈے اور دہی ڈال کر مکس کر لیں۔
اب اس میں بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پکوڑوں کا بیٹر تیار کر لیں۔
ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کرلیں۔
پھر اس میں پکوڑوں کا بیٹر ڈال کر تیار کر لیں۔
فروٹ چاٹ کے لئے: مکس فروٹ کے چنکس کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں املی کا رس، اورنج جوس، براؤن شوگر، دہی، چاٹ مصالحہ، کالا نمک اور نمک ڈالیں اور ایک بیٹر کی مدد سے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور سوس بنالیں۔
اب ایک ڈیپ سرونگ ڈش نکالیں اور اس میں تمام پھلوں کو ڈالیں اور اوپر سے سوس ڈال دیں۔
ڈرنک کے لئے: دودھ کو بلینڈر میں ڈال کر اسے بادام، پستے، چینی اور آئس کریم کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
اب اسے ایک سرونگ گلاس میں نکالیں اور پستے سے گارنش کریں۔
ڈرنک تیار ہے۔
ہری چٹنی کے لیے: ایک پتیلی میں دو کپ پانی میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، لہسن کے جوئے اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ اُبال لیں۔
اب اسے پانی سمیت ہی بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی لیموں کا رس، زیتون کا تیل اور نمک شامل کرکے اسموتھ بلینڈ کر لیں۔
ہری چٹنی تیار یے۔
فلنگ کا طریقہ: ایک پیالے میں انار دانہ، چائنیز نمک، نمک، لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز، گرم مصالحہ، زیرہ اور اجوائن شامل کرکے مکس کر لیں۔
اب اس میں آلوؤں کو شامل کرکے مکس کر لیں۔
پھر سموسوں کی پٹیوں میں آمیزے کو بھریں اور لئی سے بند کر لیں۔
پھر درمیانی آنچ پر ہلکا گولڈن فرائی کریں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک پیالے میں سموسے کو توڑ کر ڈال دیں۔
پھر اس میں دہی، سفید چنے، آلو کے کیوبز، ٹماٹر اور پیاز شامل کرکے پاپڑی ڈال دیں اور مکس کر لیں۔
اوپر سے تھوڑی ہری چٹنی اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو
کریں۔
No comments:
Post a Comment