Monday, December 22, 2014

Zaitoon Ke Fayde


آسٹریلیا میں زیتون پر کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیتون کے پتوں کا عرق کافی میں ملا کر پینے سے موٹاپے میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم کے مطابق زیتون کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کی چربی گھلانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون صرف وزن گھٹانے میں ہی اہم کردار ادا نہیں کرتا بلکہ نظامِ جگر بہتر بنانے میں
بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔


خشک جلد کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اسکے تیل کے مسلسل جسم پر لگانے پر یہ ایک عام مارکٹ میں ملنے والے موئسچرائزر سے بھی زیادہ مفید ہے۔ نہ صرف یہ جلد کی حفاظت کا کام انجام دیتاہے بلکہ یہ جلد کیں نکھار اور خوبصورتی پیدا کر تاہے۔ اسکے علاوہ بالوں کے لئے ڈینڈرف کے دور کرنے کے لئے بھی زیتون کا تیل بہترین نسخہ 
ہے۔


No comments:

Post a Comment