Friday, March 21, 2014

Tacos ٹاکوز

  • :اجزا
  • میدہ آدھا کلو
  • چکن قیمہ ایک پاؤ
  • پیاز دو عدد
  • ٹماٹر دو عدد
  • کھیرا دو عدد
  • ہیلوپینو پیپر ایک سو گرام
  • کالے زیتون ایک سو گرام
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • تیل حسب ضرورت
  • نمک حسب ذوق
:ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز اور ادرک لہسن کا پیسٹ ساتے کر لیں۔
پھر اس میں چکن کا قیمہ مکس کریں۔
ساتھ ہی نمک، کالی مرچ پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔
اس کے بعد پیالے میں نکال لیں۔
پھر ایک پیالے میں میدہ، نمک، تیل اور پانی ڈال کر گوندھیں۔
اب اس کے پیڑے بنا کر بیلن کی مدد سے بیل لیں اور گرم تیل میں فرائی کریں۔
پھر اس میں قیمے کے مکسچر کی فلنگ کر لیں۔
ساتھ ہی پیاز، ٹماٹر، کھیرا، ہیلوپینو پیپر، کالے زیتون اور اوپر سے قیمہ ڈال کر بند کر دیں۔
سرونگ ڈش میں سرو کریں۔



No comments:

Post a Comment