Friday, March 11, 2016

40سال کی عمر

جیسے ہی انسان40سال کی عمر عبور کرتا ہے تو ایسٹروجن ہارمونز کے لیول میں کمی کی وجہ سے اس کی کمر بھدی ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی تمام جسم موٹاپے سے برا لگنے لگتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسی تراکیب بتائیں گے جن سے آپ اپنے پیٹ کو خوبصورت بناسکتے ہیں۔
اپنے عزم کو واضح اورحقیقت پسندانہ بنائیں
کبھی بھی ایسے عزم کا اظہار نہ کریں جو حقیقت پر مبنی نہ ہو کیونکہ اگر آپ کو ناکامی ہو گی تو آپ کا حوصلہ ٹوٹ جائے گا۔اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ مہینے میں 20کلو وزن کم کرنے کا عزم رکھیں گے تو یہ خواب پورا نہ ہوسکے گااور آپ بے ہمتی کا شکار ہوجائیں گے۔
ذہنی تناﺅ سے باہر آئیں
جب ہم ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو ایک ہارمون ’کورٹیسول‘خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ پر چربی اکٹھی ہونے لگتی ہے اور ہم موٹے ہوجاتے ہیں۔لہذاذہنی تناﺅ میں کمی کے لئے عبادات کی طرف توجہ دینے کے ساتھ دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں۔کسی بھی پریشانی کو سر پر سوار نہ کریں بلکہ اس سے نبردآزما ہونے کے لئے منصوبہ بندی کریں۔
ورزش میں باقاعدگی لائیں
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ورزش تو شروع کردیتے ہیں لیکن اس میں باقاعدگی نہیں لا پاتے جس کی وجہ سے ورزش کا بالکل فائدہ نہیں ہوتا۔ایسی ورزشوں کا استعمال کریں جن سے حراروں کی تعداد میں جلد کم ہو اور ساتھ ہی باقاعدگی کے ساتھ سیر کرنے سے بھی کافی افاقہ ہوگا۔
فاقہ کشی نہ کریں
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ وزن کم کرنے کے لئے فاقہ کشی یا ڈائیٹنگ شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ وزن کم ہونے کی بجائے کمزوری واقع ہوجاتی ہے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے وقت پر کھانا کھانا ہے اور صرف ایسی چیزوں کا انتخاب کرنا ہے جن میں حراروں کی تعداد کم ہو۔اپنے کھانوں سے پراسیسڈ غذاﺅں کو نکال کر زیتون یا کینولا آئل کا استعمال کریں۔آپ کو چاہیے کہ سلاد اور اُبلی ہوئی اشیاءکا استعمال کریں کہ اس طرح آپ کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوں گی اور وزن بھی کم رہے گا۔

No comments:

Post a Comment