Thursday, March 10, 2016

چہرے پر موجود سیاہ دھبوں اور کیل مہاسوں جیسے جلد کے مسائل

چہرے پر موجود سیاہ دھبوں اور کیل مہاسوں جیسے جلد کے مسائل سے آلو ،لیموں اور پیپتے کے ذریعے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتاہے ۔ان میں جلد کے خلیوں کو تازہ کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہے ۔

آلو : ماہرین جلد کا کہناہے کہ آلو وٹامنز ، بی کمپلیکس ، پوٹاشیم ، میگنیشیم کا بہترین ذریعہ ہے ۔اس میں جلد کو نکھارنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ آلوئوں میں پایا جانے والا وٹامن بی جلد کے خلیوں کو تازہ کرنے خصوصاً نیاسینامائیڈ کے حوالے سے جانا جاتاہے ۔آلوئوں کو قتلوں میں کاٹ کر دس منٹ تک جلد پر دائروی حرکت میں رگڑیں ۔اگر آپ محسوس کریں کہ ایک قتلہ خشک ہوچکا ہے تو دوسرا استعمال کریں ۔

لیمن : لیمن وٹامن سی کا سب سے بہترین ذریعہ ہے ۔اس میں قدرتی طورپر اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کے میلانن (سیاہ رنگ کا مادہ جو بالوں جلد اور آنکھ کے گوشے میں پایا جاتا ہے )کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے ۔اس میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ جلد کے نکھار کیلئے مفید ہے ۔سٹرک ایسڈ مردہ خلیات کو ہٹا کر جلد کو تازگی بخشتا ہے ۔ایک چمچ شکر کو انڈے کی سفیدی کیساتھ مکس کرلیں ۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیمن جوس شامل کریں ۔اس آمیزے کو جلد انگلیوں کی مدد سے بیضوی شکل میں رگڑیں ۔ یہ عمل 10سے 15منٹ تک دہرائیں ۔اس کے بعد چہرے کو دھولیں ۔

پپیتہ : پپیتہ جلد کو تازگی بخشتا ہے اور نئے خلیوں کی پیداوار کو بڑھاتاہے ۔ایک پکے ہوئے پپیتے کا جوس نکال لیں ۔اس جوس کو داغ دھبوں کی جگہ پر دس منٹ تک ہاتھ سے مل لیں ۔جلد خشک ہونے پر دھولیں ۔ بہتر نتائج کیلئے ایک ماہ تک مسلسل یہ عمل جاری رکھیں

No comments:

Post a Comment