Tuesday, March 8, 2016

گھر میں فیشل کرنے کا طریقہ


خوبصورت اور تروتازہ نظر آنے کے لئے فیشل ایک اہم ضرورت ہے۔ اب یہ ضروری نہیں کہ فیشل کےلئے کسی بیوٹی پارلر ہی جایا جائے بلکہ آپ اِس کو باآسانی گھر میں ہی کر سکتے ہیں۔ اب تو آسانی کےلئے بازار میں بے شمار فیشل کیٹ بھی دستیاب ہیں اور آج میں آپ کو گولڈن پرل وائٹنگ فیشل کیٹ سے فیشل کرنے کا طریقہ بتاؤں گی۔ اِس فیشل کیٹ کی قیمت چھ سوننانوے روپے ہے اگر آپ وائٹنگ فیشل کےلئےکسی درمیانے درجے کے بیوٹی پارلر جائیں تو اِس قیمت میں ایک فیشل ہو گا جب کہ اِس کے بر عکس گولڈن پرل وائٹنگ فیشل کیٹ سے آپ گھر میں کم از کم چار بار تو ضرور فیشل کر سکتے ہیں۔
گولڈن پرل وائٹنگ فیشل کیٹ ہر طرح کی جلد کےلئے بہترین ہے لیکن اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے تو پہلے اپنے ہاتھ کی پُشت پر مصنوعات لگا کر تجربہ کرلیں اگر جلن نہ ہو پھر چہرے پر لگائیں۔ گولڈن پرل وائٹنگ فیشل کیٹ میں آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں ملیں گی۔
وائٹنگ فیشل کلینزر
وائٹنگ مساج کریم
وائٹنگ فیشل سکرب
سیاہ کیل نکالنے والا ماسک
وائٹنگ موسچرائزنگ ملتانی مٹی ماسک
وائٹنگ ماسک پاؤڈر
وائٹنگ ٹونر
وائٹنگ سکن سیرم
وائٹنگ اینڈ ریپیرینگ کریم
گولڈن پرل وائٹنگ فیشل کرنے کا طریقہ
گولڈن پرل وائٹنگ فیشل کیٹ سے فیشل کےلئے اِن نکات پر عمل کریں۔
نمبر ایک
سب سے پہلے وائٹنگ فیشل کلینزر کو اپنے منہ اور گردن پر اچھی طرح لگا کر تین سے چار منٹ ہلکے ہاتھوں سے گولائی میں مساج کریں اور پھرروئی کی مدد سے صاف کردیں۔ تاکہ گردوغبار صاف ہو جائے۔
نمبر دو
اب چہرے اور گردن پر وائٹنگ مساج کریم لگا کر پانچ منٹ گولائی میں مساج کریں اور نم اسفنج کی مدد سے کریم صاف کر دیں۔
نمبر تین
اب وائٹنگ فیشل سکرب کی باری ہے۔ ا،س کو چہرے اور گردن پر نُکتے کی صورت میں لگا کر ہاتھ کو گیلا کرکے پانچ منٹ تک گولائی میں مساج کریں جب بھی خشک ہونے لگے ہاتھوں کو پھر سے گیلا کر لیں۔
نمبر چار
اگر سردی کا موسم ہے اور آپ کی جلد پر کیل ہیں تو اب بھاپ کی باری ہے اِس کےلئے کسی برتن میں پانی گرم کریں جب اُبلنے لگ جائے تو آنچ سے ہٹا لیں اور تین منٹ تک بھاپ لیں۔ موسمِ گرما میں بھاپ لینے سے اجتناب کریں۔
نمبر پانچ
اب آپ کے چہرے، ناک یا تھوڑی پر جہاں بھی کیل ہوں اُدھر سیاہ کیل نکالنے والے ماسک کی متلی سی تہہ لگائیں اور اِسے پندرہ منٹ یا خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر ایک ساتھ جھلی کی صورت کھنچ کے اُتار دیں۔
نمبر چھ
اگر آپ کی جلد نارمل، چکنی، دانوں والی یا ملی جُلی ہے تو وائٹنگ موسچرائزنگ ملتانی مٹی ماسک لگائیں۔ آنکھوں اور ہونٹوں کو بچا کر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ اِس ماسک کو اسفنج سے صاف نہیں کرنا۔
اور اگر آپ کی عمر زیادہ ہے یا جلد خشک ہے تو اِس کےلئے وائٹنگ ماسک پاؤڈر استعمال کریں۔ ماسک بنانے کےلئے چھ چائے کے چمچ پاؤڈر کو نوے ملی لیٹر پانی میں مکس کریں کہ پیسٹ بن جائے۔ اِس پیسٹ کو برش سے چہرے کے مسامات کے مخالف سمت میں لگائیں اور پندرہ منٹ لگا رہنے دیں کہ ماسک خشک ہو جائے پھر چہرہ دھو لیں۔
نمبر سات
روئی کی مدد سے وائٹنگ ٹونر کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔آپ کا فیشل مکمل ہے۔
نمبر آٹھ
روزانہ رات کو سونے سے پہلے وائٹنگ سکن سیرم کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔ آنکھوں پر لگانے سے پرہیز کریں۔ اِس کے بعد وائٹنگ اینڈ ریپیرینگ کریم چہرے اور گردن پر لگا کر مساج کریں کہ کریم جذب ہو جائے اور اِس کو لگا رہنے دیں۔ اِس کے باقاعدہ استعمال سے چہرہ چمکدار اور تروتازہ نظر آتا ہے۔

No comments:

Post a Comment